خطے میں امن و استحکام کیلئے متحرک، پاکستان خلوص نیت سے امن عمل کا حصہ بن رہا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر اینے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ خلوص نیت کے ساتھ امن کوششوں کا حصہ بنا رہے گا اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی جلد کی جائے گی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر کی جانب سے مسلم ممالک کی قیادت سے رابطے کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ اس رابطے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور جاری امن کوششوں کو عملی شکل دینا تھا تاکہ مستقل استحکام کی راہ ہموار کی جاسکے۔ گفتگو کو نہایت مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا گیا۔
شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی نمائندگی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کی انہوں نے فیلڈ مارشل کے کردار کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے پورے سفارتی عمل کے دوران مسلسل اور بھرپور کوششیں کیں۔ بیان میں ان کی کاوشوں کو خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جاسکے اور خطے کو ایک نئے بحران سے بچایا جاسکے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ خلوص نیت کے ساتھ امن کوششوں کا حصہ بنا رہے گا اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی جلد کی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق عالمی سطح پر قیاس آرائیاں تیز ہوچکی ہیں۔
نمایاں خبریں
کوئٹہ ٹرین دھماکے میں سانگھڑ کے رہائشی دو فوجی جوان نادر اور دلدار بھی شہید

وزیر اعلیٰ سندھ کا کا کراچی کے بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کا دورہ، عظیم پورہ فلائی اوور 15 جون کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا اعلان

چمن پھاٹک کے قریب زوردار دھماکا ،ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید

بنوں، فورسز کا مشترکہ آپریشن ، 16 دہشت گرد جہنم واصل ، 2 شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

بنوں: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 8 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally